ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو کو نہیں مانتے، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن میں بین الاقوامی معاشی ماہرین سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کو درپیش معاشی و مالی چلینجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں معاشی ماہرین نے اپنی آرا اور پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو کو نہیں مانتے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق بنانے والے کو اللہ خود دکھا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button