ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہےہمیں ان چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا۔ جین میریٹ

اسلام آباد(ثاقب علی راٹھور)ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہےہمیں ان چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا،جین میریٹ۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے نیشنل پریس کلب کادورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی سے بات کرنا باعث فخر ہے، صحافت کا مجھے بچپن سے شوق تھا ،ماضی میں خود بھی صحافت کےشعبے سے منسلک رہی ہوں، آزادی اظہار رائے کا معاشرے میں اہم مقام ہے، بطور صحافی مشکل علاقوں میں کام کرنا کٹھن ہے ،صحافیوں کیلئے دنیا بھر میں موجودہ حالات خطرات اور چیلنجزسے کم نہیں، فری میڈیا کسی بھی سوسائٹی میں بہت اہمیت کا حامل ہے،برطانوی ہائی کمشنرکامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تعیناتی سے قبل بہت سے ممالک میں سفارتکاری کی ،ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہےہمیں ان چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا،پاکستان کو اسوقت مشکل اقتصادی صورتحال کاسامناہے،پاکستان کو ان چیلنجز سے نکلنے کیلئے درست فیصلے کرنے ہونگے ،برطانیہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ برطانیہ جا رہی ہے کرکٹ سے مجھے بھی بہت پیارہے ،امید ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز شائقین کرکٹ بھرپور لطف اندواز ہونگے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہو نے والے کرکٹ میچز میں پاکستانی صحافیوں کو کوریج کے لیے ترجیجی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔ سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد نئیر علی نےپاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کیلئےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے پاکستان میں تعیناتی کے ایک برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ قریبی تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔جو کہ خوش آئند امر ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button