اسلام آباد میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی

اسلام آباد (ثاقب علی)اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پایا گیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں نے بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں پیٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل پیش آئی۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ ری فلنگ کےلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button