میاں صاحب نوٹ کو نہیں ووٹ کو عزت دیں ، مسلم لیگی رہنمامسلم لیگی رہنما نے ہاےھ جوڑ لیے

اسلام آباد(ثاقب علی راٹھور) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب وسابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور کرے،مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں لینڈ مافیا کے حوالے کردیا گیا،راولپنڈی میں دو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ لینڈ مافیاز کے اہل کاروں کو دیئے گئے ہیں ،لگتا ہے ووٹ کی جگہ ن لیگ میں نوٹ کو عزت دینے کا رواج چل پڑا ہے، مسلم لیگ ن کو ہاوسنگ سوسائٹی بنادیا گیا ہے جسکے تمام فیصلے ڈائریکٹر لینڈ کر رہا ہے،پارٹی قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور وورکرز کو عزت دےاگر ووٹ کی جگہ نوٹ کو عزت دی گئی تو 8 فروری کو سیاسی اپ سیٹ ہوسکتا ہے جسکے ذمہ دار مسلم لیگ ن میں بیٹھے مافیاز کےٹاؤٹ ہونگے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی اٹھارہ انعام ظفر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب وسابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سرفراز افضل کا مزید کہنا تھا کہ پچیس سال سے پارٹی سے وابستہ ہوں میرے ساتھ اس وقت پارٹی کے دیرینہ کارکنان موجود ہیں،ورکرز نے مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،عدلیہ بحالی میں ورکرز نکلے،لاہور کی سڑکوں پر انہی ورکرز نےلاٹھیاں کھائیں اور جیلیں جھیلی ہم نے ایک نعرہ لگایا تھا ووٹ کو عزت دو مگرمعذرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ووٹ کی جگہ نوٹ نے لے لی ہے،پارٹی قیادت کی آنکھوں پر مافیاز نے پردہ ڈال دیا ہے اور ورکرز کی آواز قیادت تک نہیں پہنچ پا رہی،پنڈی میں مافیاز پارٹی پر قابض ہیں،آج مقدموں اور کرپشن میں ملوث افراد کو پارٹی ٹکٹس دے دی گئیں ہیں،آج میرے حلقے میں ضد اور انا کی وجہ سے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا ہےمافیا ز اور پروردوں نے ن لیگ پر قبضہ کر لیا ہے، ورکرز نظر ہی نہیں آ رہے،آج قیادت تک پہنچنے کے لئے ورکرز کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں،کبھی وہ اسحاق ڈار تو کبھی پرویز رشید کی صورت میں رکاوٹیں نظر آتی ہیں ، پارٹی منشور میں ہے کہ چالیس فیصد ٹکٹیں یوتھ کو دی جائیں گی ،پارٹی نے تو یوتھ کے صدر کو ٹکٹ نہیں دیاہم نے مشکل وقت میں یوتھ کو اکھٹا کیا،غلام سرور خان جو ن لیگ اور پارٹی قیادت کو کل تک گالیاں دیتا رہا آج اس کے مقابلے میں امیدوار ہی نہیں کھڑا کیا گیا،قیادت سے کہتا ہوں مجھے ٹکٹ نا دیں ورکرز اور یوتھ کو ٹکٹ دیںچالیس فیصد کوٹہ یوتھ کا ہے، انصاف کریںحنیف عباسی نے پنڈی میں ن لیگ کو تباہ کر دیا،حنیف عباسی سیاست کا پردھان بنا ہوا ہے،ورکرز کوسنا اور پوچھا ہی نہیں جا رہا،قیادت سے یہی گزارش ہے کہ پارٹی کو ہاؤسنگ سوسائٹی بننے سے بچا لیں،پارٹی میں جمہوریت رہنے دیں،میاں صاحب دیکھیں کون لوگ ہیں جو ووٹ کے بجائے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں،پارٹی قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور وورکرز کو عزت دے،اگر ووٹ کی جگہ نوٹ کوعزت دی گئی تو 8 فروری کو سیاسی اپ سیٹ ہوسکتا ہے جسکے ذمہ دار مسلم لیگ ن میں بیٹھے مافیاز کے ٹاؤٹ ہونگے جبکہ پارٹی تباہ ہوجائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button