کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی راولپنڈی کے DROs اور متعلقہ ROs کےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button