الیکشن کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیے

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ٹربیونلز تشکیل دے دیے ۔جس میں پشاور ہائیکورٹ سے پانچ ججز جن میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس کامران حیات میاں خیل،جسٹس نعیم انور،جسٹس فضل سبحان اور جسٹس محمد فہیم ولی شامل ہیں، اسلام آباد سے دو ججز جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اعتراض سنیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کے چھ ججز اعتراضات سنیں گئے جن میں جسٹس ارشد حسین خان ، جسٹس خادم حسین تینو، جسٹس عدنان الکریم میمن ، جسٹس محمد سلیم جیسر ،جسٹس ارشاد علی شاہ اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی ٹریبونل کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح بلوچستان ہائیکورٹ دو ججز جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس عامر نواز رانا اعتراضات سنیں گئے۔ جبکہ پنجاب سے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز جن میں جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس رسال حسین سید ، جسٹس رحیل کامران جسٹس سلطان تنویر احمد ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ضیاء علی باجوہ اور جسٹس جواد حسن ٹریبونل کا حصہ ہوں گئے۔لیکشن ٹربیونلز 3تا10 جنوری اعتراضات سنیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button