علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)نامزد وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہےڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے توہین کی درخواست نواجوان وکیل راجہ ذوالقرنین عابد کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی گئی تھی۔ آزادکشمیر میں عام انتخابات کے دوران علی امین گنڈا پور وفاقی حکومت میں وزیر امور کشمیر تھے علی امین گنڈا پور آزادکشمیر کے عام انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلاتے رہے انتخابی مہم کے دوران علی امین گنڈا پور کی پیسے دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراو بھی ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button