میرے شوہرعمرشریف کے علاج اور امریکا روانگی کے انتظامات کررہے ہیں، ریما

اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر طارق کامیڈین عمر شریف کے علاج اور فیملی کے ہمراہ امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں۔

نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیجنڈری اداکار وکامیڈین عمرشریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’برصغیر کے بہترین کامیڈین عمرشریف نے اپنی زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے کام کیا لیکن مجھے یہ جان کر شدید دکھ اور افسوس ہوا کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں‘‘۔

اداکارہ ریما نے کہا کہ عمر شریف کی بیماری کے حوالے سے میں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق سے بات کی اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے کہ انہوں نے نہ صرف عمر شریف کی بیماری کا علاج کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی بلکہ انہوں نے عمر شریف اور ان کی فیملی کے امریکا روانگی کے لیے انتظامات کرنا بھی شروع کردیے ہیں۔
ریما کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر سے گزارش کی کہ وہ عمرشریف کی صحتیابی کے لیے جتنی ممکن ہو کوشش کریں جس پر انہوں نے مجھے مایوس نہیں کیا اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہاتھوں میں عمرشریف کے لیے شفا لکھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button