سومی علی نے سلمان خان کو دھوکے باز قرار دیدیا

ممبئی: پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے 8 سال کے تعلق کے بعد مجھے دھوکا دیا جس کے بعد میں بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان واحد بھارتی سپر اسٹار ہیں جو اب تک کنوارے ہیں لیکن اداکارہ سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے ان کے عشق کی کہانیوں سے پوری دنیا واقف ہے تاہم 6 ہفتے قبل اچانک اداکارہ سومیا علی نے سلمان خان سے متعلق یہ انکشاف کیا کہ ان دونوں کا 8 سال تک تعلق رہا۔

اداکارہ سومیا علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے لیے نہیں بلکہ سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور وہ دبنگ اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن جب لگا کہ ان کا یہ مقصد پورا نہیں ہوسکتا تو واپس امریکا چلی گئی تاہم اداکارہ نے اس وقت بھارت چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
گزشتہ روز سے پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومیا علی ایک بار پھر بھارتی میڈیا پر زیر بحث ہیں کیوں کہ اپنے حالیہ انٹریو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ 8 سال کے تعلق کے بعد دبنگ اداکار نے انہیں دھوکا دیا جس کے بعد ہمارا بریک اپ ہوا اس لیے میں بھارت چھوڑ کر واپس امریکا چلی گئی تھی۔

واضح رہے کراچی میں پیدا ہونے والی سومیا علی نے 90 کی دہائی میں اپنے مختصر کیریئر میں سیف علی خان، گووندا، سنجے دت، متھن چکرورتی، سنیل شیٹھی جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button