صبورعلی شادی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید کی زد میں

کراچی: اداکارہ صبورعلی کو شادی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں صبورعلی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور لوگ صبورعلی کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جو چیز شدت کے ساتھ نوٹ کی وہ صبورعلی اور تقریب میں موجود دیگر لوگوں کا ماسک نہ پہننا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف وری کرنا ہے۔ اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے صبورعلی سمیت ان تمام فنکاروں پر تنقید کی جو کورونا وبا کی صورتحال میں لوگوں کو ماسک پہننے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ صارف نے لکھا یہ یہ دیکھنا کتنا مزاحیہ ہے کہ آپ ہی لوگ تھے جو دیگر فنکاروں پر کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر تنقید کررہے تھے اور اب آپ کس چیز کی تشہیر کررہے ہیں۔

ایک خاتون نے طنزیہ انداز میں لکھا ارے واہ ’’کووڈ فری ویڈنگ‘‘۔

میبل نامی خاتون نے لکھا جب وزیراعظم خود کووڈ مثبت ہوکر میٹنگز کررہا ہے تو ان سے تو شکایت کرنا بھی نہیں بنتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button