انوشکا شرما نے کچھ عرصے کیلیے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی اسکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔
بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button