کورونا وائرس کا شکار اکشے کمار اسپتال منتقل

ممبئی: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار اکشے کمار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہاہوں تاہم آج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی وائرس میں مبتلا تھے تاہم اب وہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button