نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیا۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورتس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button