ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ یکم جون کو متوقع
لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے متعلق فیصلہ یکم جون کو کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد سے ہی آئی سی سی کے ڈائریکٹرز صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متبادل میزبان کے طور پر یو اے ای مضبوط امیدوار کی صورت میں سامنے آ رہا ہے تاہم یکم جون کو ہونے والی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں بی سی سی آئی حکام کی مشاورت سے کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔
میگا ایونٹ اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، ابتدائی طور پر 9 وینیوز کا انتخاب بھی کرلیا گیا تھا مگر کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقابلے یو اے ای میں کروائے جانے کا امکان ہے، معاملات کا جائزہ لینے کے لیے بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ 29مئی کو طلب کی گئی ہے۔