پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ

لاہور: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں مجوزہ دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کردی گئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ میچز جون میں انگلینڈ کی سر زمین پر کھیلے جانے تھے۔ آئرلینڈ کرکٹ آپریشنز حکام کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ مینز اور ویمنز کرکٹ کے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے گراؤنڈ کی دستیابی ممکن نہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کوویڈ کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا موقف ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب ہے لیکن بدقسمتی سے آئرلینڈ کو تیاریوں کے لیے میچز بہت کم مل رہے ہیں لہذا پاکستان کے ساتھ میچز کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button