انگلش کرکٹرزاپنے بورڈ کے جھوٹ کا پول کھولنے لگے
لاہور:
انگلش کرکٹرزاپنے بورڈ کے جھوٹ کا پول کھولنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل کسی نے کوئی بات کرنا گوارا نہیں کیا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی تقلید کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے سے انکار کر دیا تھا، اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کرکٹرز کو بھی تحفظات ہیں۔
اب پلیئرزیونین کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ان سے ٹوورکے حوالے سے کسی نے کوئی بات نہیں کی، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹ بھی سامنے آگئی ہیں کہ ای سی بی نے فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سمیت حکومت کی ہدایات کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وزرا ناراض ہیں۔