پاکستان میں گندھارا تہذیب بارے دو روزہ عالمی کانفرنس شروع

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیا کے موضوع پر دو روزہ عالمی گندھارا کانفرنس اسلام آبادمیں شروع ہوگئی۔عالمی گندھارا کانفرنس کا افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے کیا، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جنوبی کوریا، ملائیشیا، چین، تھائی لینڈ، میانمار، ویت نام اور سری لنکا سمیت دنیا بھر سے بدھ مت کے پیشوا کانفرنس میں شریک ہیں۔کانفرنس میں شریک مبصرین اور بدھ بھکشوؤں کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے مذہبی ورثے کی حفاظت میں مدد ملے گی، پاکستان کو بھی بدھ اکثریتی ممالک کے مزید قریب لانے کا موقع ملا ہے۔بدھ بھکشوؤں نے پاکستان کے قدیم تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔دور روزہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور ملک بھر میں بدھ مت سمیت تمام اقلیتی مذاہب کی سائٹس کی تزئین و آرائش جاری ہے،غیرملکی سیاحوں کیلئے ایک ہفتے میں ویزا کی فراہمی کے ساتھ خصوصی فلائٹس بھی شروع کی جارہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button