عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا، کاز لسٹ جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔

سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی اور اسلام آباد میں احتجاج کے 3-3، توشہ خانہ جعلی سازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔

شیئر

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button