اداکارہ ریکھا کا گلوکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے انوکھا انداز
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے گلوکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور لیجنڈری اداکارہ ریکھا کو کون نہیں جانتا، گزشتہ کئی عرصے سے ریکھا جی کسی بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں تاہم کسی ایوارڈ فنکشن یا تقریب میں ریکھا جی ضرور نظر آتی ہیں۔ اداکاری کے میدان میں ریکھا جی کا کوئی ثانی نہیں تاہم انہیں گانے کا بھی بے حد شوق ہے جس کو اب پورا کرنے کے لیے اداکارہ نے انوکھا انداز اپنالیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا گانے کا شوق پورا کرنے لیے مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو کال کرتی ہیں اور پھر انہیں گانا سناتی ہیں، پورے بالی ووڈ میں آج کل ریکھا جی کی گلوکاری کے چرچے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک دن ریکھا جی نے کال کی جس پر مجھے بہت حیرت ہوئی تاہم اس سے بھی بڑی حیران کن بات یہ تھی کہ ریکھا جی نے پورا گانا سنایا، صرف یہ ہی نہیں متعدد بالی ووڈ اداکاروں کا یہی کہنا ہے کہ انہیں ریکھا جی نے کال کرکے گانا سنایا ہے۔