منال خان کو بہن ایمن خان سے آداب سیکھنے کا مشورہ
گزشتہ ماہ محبتوں کے عالمی دن پر منگنی کرنے والی اداکارہ منال خان کے منگیتر ماڈل و اداکار احسن محسن اکرم کی جانب سے ایک ساتھ سوئمنگ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگ اداکارہ کو بہن سے آداب سیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
منال خان کے منگیتر احسن اکرم نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ سوئمنگ کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر کافی لوگوں نے اعتراض کیا اور ان کے مذکورہ قدم کو پاکستانی معاشرے کی روایات کے خلاف قرار دیا۔
احسن اکرم کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
مذکورہ ویڈیو منال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی تاہم لوگوں نے محسن اکرم کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر اداکارہ کو زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا۔
لوگوں نے دونوں کے ایک ساتھ سوئمنگ کرنے اور اس کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے کو سماجی روایات کے خلاف قرار دیا اور دونوں کو کھری کھری سنائیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے محسن اکرم کے بجائے منال خان کو زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا۔
لوگوں نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے منال خان کو یاد دلایا کہ ان کی بہن ایمن خان شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے شوہر کے ساتھ ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرتیں اور وہ شادی سے قبل ہی ایسی ویڈیوز شیئر کر رہی رہیں۔
لوگوں نے منال خان کو بہن سے آداب سیکھنے کا مشورہ دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے منال خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بہن ایمن خان سے کچھ آداب سیکھ لیں۔
بعض لوگوں نے محسن اکرم اور منال خان کو مشورہ دیا کہ اگر دونوں کو اتنی ہی جلدی ہے تو شادی کیوں نہیں کر لیتے؟
بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر ان کی حمایت بھی کی اور انہیں بتایا کہ لوگوں کی ان کی ایسی ویڈیوز پسند نہیں آتیں اور وہ ان کی خوشیاں برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے قبل ایسے لوگوں کے رویے پر سوچ لیا کریں۔
لوگوں کی تنقید کے بعد محسن اکرم نے کمنٹس کا سیکشن بند کردیا—اسکرین شاٹ
لوگوں کی نامناسب تنقید کے بعد محسن اکرم نے ویڈیو کے کمنٹس کو بند کردیا تاہم لوگوں نے ان کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرکے دوسرے پیجز پر اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ دونوں نے گزشتہ ماہ 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر منگنی کی تھی، دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے۔