ثروت گیلانی کو عالیہ بھٹ کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا
کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔
لالی ووڈ کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی کے ایک مداح نے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ لالی ووڈ والے خود کو بالی ووڈ والوں کے سامنے اتنا کیوں گراتے ہیں؟ آپ عالیہ بھٹ سے 10 ہزار گنا زیادہ بہتر ہیں، آپ کے انٹرویو دیکھ کر خود کو موٹیویٹ کرتے ہیں، لیکن آپ بھارتی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہیں، یہ ٹھیک نہیں۔
مداح کی اس بات پر ثروت گیلانی نے جواب دیا کہ ہمیں قابل لوگوں کی تعریف ضرور کرنی چاہیے، وہ سخت محنت کر کے کوئی مقام حاصل کرتے ہیں، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں، تعریف کرنے کے لیے حدود اور سرحدوں کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے۔