ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا
ممبئی: بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے شادی کے 8 سال بعد خوشگوار زندگی کا راز بتادیا۔
بھارتی میڈیا کو اپنے حالیہ انٹریو میں ادکارہ ودیا بالن نے اپنی شادی شدہ زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت درکار ہوتی ہے کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کی پرورش نہیں ہوئی ہوتی۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کیلئے دوسرے کو اہمیت نہ دینا بہت آسان ہوتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہی وہ موقع ہوتا ہے جب شادی شدہ زندگی کی کشش کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ 8 سالہ شادی شدہ زندگی میں یہی جانا کہ ساری محنت اسی بات پر ہونی چاہیے کہ آپ دوسرے کو غیر اہم نہ سمجھیں اور اگر آپ یہ سمجھ جائیں تو یہ رشتہ پُرلطف بن جاتا ہے ورنہ اس کا کوئی لطف نہیں رہتا۔
واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔