رابی پیرزادہ نے قران پاک کی کتابت شروع کردی
سابق اداکارہ رابی پیر زادہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد اور نعت شریفﷺ کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد قرآن پاک لکھنے کاکام بھی شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ساتویں سپارے کی کتابت نصف تک ہوگئی ہے، الحمد اللہ جو لوگ قرآن لکھنا اور دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں، وہ سب میرے ثواب میں شامل ہیں، آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا ہے، قرآن پاک کو لکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صحابہ کرام نے کتنی محنت اور محبت سے قرآن پاک لکھا۔
رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے گلوکاری یا اداکاری کرکے اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی قرآن پاک کو لکھ کر ہورہی ہے۔