مداح نے سشمیتا سین کو شادی کی پیش کش کردی
ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کو مداح نے شادی کی پیش کش کردی۔
اداکارہ سشمیتا سین اپنی دو بیٹیوں رینی اور علیسا اور بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کر رہی تھیں، اداکارہ کے لائیو آتے ہی مداحوں اور فالورز کی جانب سے پیغامات آنا شروع ہوگئے، مداحوں نے اپنے اپنے طریقے سے محبت کا اظہار کیا۔ کسی نے انہیں ’بہت خوبصورت‘ کہا، کسی نے لکھا کہ ’آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں‘، ایک نے مشورہ دیا کہ ’آپ دوبارہ فلموں میں آجائیں‘۔
وہیں ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘ اس پر سشمیتا سین کچھ کہتیں، اس سے پہلے ہی روہمن شال نے ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہرگز نہیں‘۔
لائیو سیشن میں اداکارہ کو پاکستان آنے کی بھی دعوت دی گئی۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ پاکستان کا دورہ کریں‘، اس پر سشمیتا سین نے جواب دیا کہ ’ان شاء اللہ!‘۔