بابراعظم فتوحات کا تسلسل جنوبی افریقا اورزمبابوے میں بھی برقراررکھنے کے لیے پرعزم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے خلاف ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے خلاف ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے، ورلڈ کپ سے قبل اہم میچز ہیں، جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوگا نئے کرکٹرز کیلیے بھی اچھا موقع ہے کہ پرفارمنس دکھا کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔

سلیکشن میں اختلافات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس عمل میں تعمیری بحث تو ہوتی ہے، بہر حال میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنا چاہیں، یہ میری نہیں بلکہ ہماری ٹیم ہے، سب بہتر کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کی فارم اچھی ہے، گیم چینج کرسکتا ہے، فٹنس پر کام ہوگا تو مزید بہتری آئے گی، فی الحال ان کو صرف ٹی ٹوئنٹی میں لیا ہے، ان کی فٹنس کا اتنا بھی مسئلہ نہیں، فرسٹ کلاس چار روزہ میچز اور پی ایس ایل بھی کھیلے ہیں، تھوڑا وزن زیادہ ہے۔
ایک سوال پر بابراعظم نے کہا کہ اتھارٹی منوانے کی بات نہیں، کپتانی کرتے 18 ماہ ہوگئے، ٹیم کی بہتری کیلیے ہر ممکن قدم اٹھاتا ہوں۔ جنوبی افریقا میں بھی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، بیٹسمین جنوبی افریقی کنڈیشنز میں پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button