پاسپورٹ سے قطع نظراہلیت معیاربنائیں، رمیزکو مشورہ

لاہور: خالد محمود نے رمیز راجہ کو پاسپورٹ سے قطع نظر اہلیت کو معیار بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہاکہ احسان مانی کا3سالہ دور ملاجلا رہا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوا تو دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ نہ ہونے سے کھلاڑی سخت مشکلات کا شکار ہوئے،قومی ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان رہا۔

انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین رمیز راجہ کو بورڈ میں پہلے سے موجود آفیشلزکے چیلنج کا سامنا ہوگا،میرے خیال میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت بلاضرورت عہدوں پر موجود افراد کو ہٹا دینا چاہیے، بھاری تنخواہوں کا بوجھ کم کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ کسی کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، شہریت کوئی بھی ہو دیکھنا یہ چاہیے کہ جسے ذمہ داری سونپی جارہی ہے وہ اسے نبھانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے یا نہیں،اگر کوئی عہدیدار زمینی حقائق سے لاعلم اور پاکستان کرکٹ کے تقاضے نہیں سمجھ سکتا تو اسے باہر سے لاکر بٹھا دینے کی کوئی منطق نہیں،اگر کوئی وہاں کامیاب تھا تو ضروری نہیں کہ یہاں بھی ہو، عہدیداروں میں مقامی کرکٹ کی سمجھ بوجھ اور درست سمت میں کام کرنے کی صلاحیت ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر خالد محمود نے کہا کہ رمیز راجہ کو پہلے ایک سال کا روڈ میپ بنانا چاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button