شاہد آفریدی نے پی ایس ایل ملتوی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ ملتوی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

لاہور میں سرور فاونڈیشن اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ بورڈ کا پلان بی نظر نہیں آیا، کوویڈ کیسز کی وجہ سے لیگ ملتوی کرنا غلط تھا، جن کے کیسز سامنے آئے انہیں آئسولیٹ کرکے لیگ مکمل کرانی چاہیے تھی۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی جو قابل افسوس ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ چند میچز کی بنیاد پر ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت کسی طور پر ٹیم اور خود کھلاڑیوں کے مفاد میں نہیں، ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے جو کھیلنے کا زیادہ تجربہ رکھتے ہوں تاکہ انٹرنیشنل سطح پر جب موقع ملے تو وہ ناکام نہ ہوں بلکہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم کے کام آسکیں۔
بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان آئیڈیل کوارڈینیشن نہ ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر شاہد آفریدی کا موقف تھا کہ کپتان بابراعظم نے گراونڈ میں ٹیم کو لڑانا اور پرفارمنس پر جواب دینا ہوتا ہے لہذا اس کی رائے کو زیادہ اہمیت دینا ہوگی، اس کے ساتھ سلیکشن کے معاملات پر ہونے والی مشاورت کو کسی طور پر بھی میڈیا میں نہیں آنا چاہیے، اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن ایسی باتوں کو کمرے سے باہر نہیں آنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button