یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف

کراچی: دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان بھی تلخ کلامی کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر بیٹنگ کوچ خاصے ناراض ہو گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سنچورین میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں یونس نے حسن کو اپنی ڈومین سے ہٹ کر کسی بات پر کچھ سجھانے کی کوشش کی جس پر انھوں نے بھی سخت جواب دیا۔ معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی یونس وہاں سے چلے گئے تھے اور پھر ٹور میں زیادہ تر خاموش ہی رہے۔

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی نے تبصرے سے گریز کیا جبکہ یونس خان دستیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کی پوسٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button