نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں غیر معیاری وکٹوں پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سخت برہم
لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں غیر معیاری وکٹوں پر بورڈ سربراہ رمیز راجا سخت برہم ہیں اور انہوں نے ذمہ داروں کی سخت باز پرس بھی کی ہے۔
نیشنل ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچز کے دوران غیر معیاری پچز پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز حسن راجا خاصت برہم ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ذمہ داروں کی سخت بازپرس بھی کی ہے، جس کے بعد 6 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کوالٹی بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا کا موقف ہے کہ ورلڈکپ کی تیاری کے پیش نظر اچھی وکٹیں بنانی چاہیے تھیں، جس پر بیٹسمینوں کو ورلڈکپ کے لیے زیادہ اچھا تیاری کا موقع مل سکتا، پچز غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اچھی اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بہت ضروری ہیں۔ اب تک صرف ایک مرتبہ ہی 180 کے قریب ان وکٹوں پر اسکور ہو سکا ہے۔ بلے باز بھی دبے الفاظ میں ان وکٹوں کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔