عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد

لاہور: پی سی بی نے عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی، ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان دنوں میں معاشی مشکلات کا شکار ہوں، اتنی بڑی رقم کی یکمشت ادائیگی نہیں کرسکتا لہذا قسطوں میں ادائیگی کی اجازت دی جائے۔

پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے دیے گئے اکاؤنٹس اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ اب عمر اکمل 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد ہی بحالی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button