انگلینڈ کی بی ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی پر مصباح الحق بھی مایوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ”بی“ ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی پر مصباح الحق نے بھی مایوسی کا اظہار کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر ہدف کا دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔

مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم اور اوے سیریز دونوں میں اچھا کھیلے اور درست سمت میں گامزن تھے، انگلینڈ میں حالیہ سیریز کے بعد اب لگ رہا ہے وہیں کھڑے ہیں، یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر پلیئرز حکمت عملی کے مطابق پرفارم نہیں کرپاتے تو جتنے ذمہ دار وہ ہیں، اتنے کوچز بھی ہیں، سیریز میں بولرز بجھے بجھے نظر آئے، اگر انہوں نے پرفارم کیا تو بھی فیلڈرز نے ساتھ نہیں دیا، محدود اوورز کی کرکٹ میں 7 یا 8 کے رن ریٹ سے کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، اس لئے وکٹیں حاصل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، فیلڈرز کیچ چھوڑیں تو رنز روکنا مشکل ہوجاتا ہے، یہ تیسرے ون ڈے میچ میں ہوا، اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button