سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، چینی نائب وزیراعظم

اسلام آباد: چینی نائب وزیراعظم ہی لینفنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔

سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم مںصوبہ ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

چین کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button