چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پرحملوں کیلیے اکسایا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کتنی آسانی سے یہ بھول گئے کہ وہ ایک سال تک اپنے حامیوں کو تشدد پر اکساتے رہے۔ انہوں نے فوجی اور انٹیلجنس قیادت کو غلط ناموں سے پکارا اور حقیقی آزادی کے نام پر لوگوں کا جذباتی استحصال کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے مذہبی علامات کا غلط استعمال کیا حتی کہ اپنے حامیوں سے جہاد کا حلف بھی لیا۔ ان کے حامی شرپسندوں نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا 9 مئی کے حوالے سے ان کی تقریریں اور ٹوئٹس موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے تشدد کو اپنی پالیسی کے طور پر اپنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جرمن نازی پارٹی کے لیے پروپینگنڈا کرنے والے گوئبلز کے خطاب کا جدید دور میں اگر کوئی حقدار ہے تو وہ چئیرمین پی ٹی آئی ہیں۔ انہیں جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے۔



متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button