ناموس رسالت (ص) پر جان بھی قربان ہے، وزیراعظم کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول اللہ (ص) کی شان بدترین گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی پامال ہورہی ہے جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے آقائے دو جہاں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم (ص) کی ذات پاک کے بارے میں بی جے پی راہنما کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں جس سے ہم سب مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بارہا کہہ چکا ہوں کی مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دنیا نوٹس لیتے ہوئے ان اقدامات پر بھارت کی سرزنش کرے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمارے پیارے نبی (ص) کے لئے ہماری محبت ہر چیز پر مقدم ہے اور آقا کریم (ص) کی محبت اور ان کی ناموس کے لئے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>I condemn in strongest possible words hurtful comments of India's BJP leader about our beloved Prophet (PBUH). Have said it repeatedly India under Modi is trampling religious freedoms & persecuting Muslims. World should take note & severely reprimand India. Our love for the ></p>— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) <a href=”https://twitter.com/CMShehbaz/status/1533459087941599232?ref_src=twsrc%5Etfw”>June 5, 2022</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے آقا کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس پر بی جے پی نے خاتون رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔