پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کی کمی

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔

حکومت نے 31 دسمبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے کمی کے بعد 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کے بعد 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے خام تیل کی عالمی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button