ورزش سے پہلے چائے یا کافی پینے سے زیادہ چربی گھلتی ہے، تحقیق

میڈرڈ: اسپین کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر ورزش سے آدھا گھنٹہ پہلے چائے، کافی یا کیفین والی کوئی دوسری غذا استعمال کرلی جائے تو ورزش کے دوران جسم کی چربی گھلنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ کافی اور چائے کے علاوہ چاکلیٹ، کولا مشروبات اور انرجی ڈرنکس میں بھی کیفین کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف گریناڈا (جامعہ غرناطہ) کے ماہرین نے اوسطاً 32 سال کے 15 رضاکاروں کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتائج اخذ کیے ہیں۔
ان تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کی نسبت شام کے وقت ورزش کرنے سے چربی گھلنے کے یہ اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف، فرانسسکو ہوزے امارو گاہیتے کا کہنا ہے کہ چربی تیزی سے کم کرنے کےلیے صبح کے وقت اور خالی پیٹ ورزش کرنے کا مشورہ عام دیا جاتا ہے لیکن اس خیال کی سائنسی بنیادیں کمزور ہیں۔

اس خیال کے برعکس، گاہیتے اور ان کے ساتھیوں کو مشاہدہ ہوا کہ شام کے وقت، کیفین استعمال کرنے کے آدھے گھنٹے بعد ورزش کرنے والے رضاکاروں کی جسمانی چربی گھلنے کی رفتار صبح کے وقت خالی پیٹ وہی ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں دگنی تھی۔

اس تحقیق کی تفصیلات ’’جرنل آف دی انٹرنیشنل سوسائٹی آف اسپورٹس نیوٹریشن‘‘ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button