بنگلادیش کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر

ڈھاکا: بنگلادیش میں 29 سالہ خواجہ سرا تشنوا انن ششر کو ٹی وی چینل میں بطور نیوز اینکر ملازمت مل گئی جو ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر بن گئی ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں ایک ٹی وی چینل پر پہلی بار کسی خواجہ سرا نے خبریں پڑھیں۔ یہ اعزاز 29 سالہ تشنوا نن ششر کے حصے میں آیا جنہیں خواتین کے عالمی دن پر بنگالی ٹی وی بوئی شاخی پر بطور نیوز اینکر ملازمت ملی ہے۔

تشنوا انن ششر نے گزشتہ روز پہلی بار عالمی یوم خواتین سے متعلق خبروں سمیت عالمی سیاست اور ملکی حالات پر خبریں پڑھیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم لمحے میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

first transgender news anchor bangladesh 1

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں تشنوا نے اپنے تلخ حالات کے بارے میں بتایا کہ ساری عمر اپنی شناخت کی تلاش میں سماجی رویوں اور ناانصافی کا سامنا رہا اور متعدد بار جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا جس پر 4 بار خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

بنگلادیش میں اب خواجہ سراؤں کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔  2013 میں تیسری جنس کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا قانون بنا، 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ملا۔ 2019 اور 2020 میں کئی فلاحی منصوبے بنے اور گزشتہ برس برس نومبر میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلا دینی مدرسہ بھی کھولا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button