بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، وزیر اعظم

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں عدم شفافیت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں۔شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا ۔میں نے ہر سطح پر شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کی بات کی۔ سینیٹ انتخابات میں میری جماعت نے اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم قومی اسمبلی میں بل لائے اور سپریم کورٹ بھی گئے۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کو شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی تھی جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔ اس کے علاوہ دور روز قبل حکومت نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button