کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں، کسی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے خاص تعلقات رہے ہیں، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں بڑی طاقتوں کے درمیان ایک عجیب سے کشمکش جاری ہے، امریکا چین کو لے کرتشویش میں ہے، امریکا نے بھارت اور دو مزید ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں ایک اتحاد بنایا ہے، امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں جانب دار ہونے کی ضرورت نہیں، سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button