قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسملی تحلیل کرنے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر بیان دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
قبل ازیں حکومت ذرائع نے بتایا تھا کہ اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ روز بعد بلایا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور پھر اسمبلی تحلیل کیلیے سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست رات بارہ بجے تک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھالے گی۔ ذرائع کے مطابق ابھی حکومت نے متعدد قانون سازی کرنی ہے جسے صدر مملکت کو بھیجا جائے گا اور پندرہ روز کے اندر صدر مملکت اس کی منظوری دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری بھیجنے کے بعد صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہوگا۔ صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی سمری بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی تاہم مشاورت کا عمل جاری ہے اور مشاورت مکمل ہو نے کے بعد صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button