آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑہ نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں کم کیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں ںے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیںِ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا ریلیف عوام کو دیا جارہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازشیں کررہے تھے ان کی سازشیں دفن ہوگئیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوتا تو معیشت ٹھیک نہیں ہوتی اس معاہدے کا مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری آئی، آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے تمام منصوبے کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے جرأت مندانہ فیصلے کیے تو معیشت ٹھیک ہوگئی، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈںگ ختم کی، ملکی معشیت ٹھیک کی، نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے اس جرم کی پاداش میں نواز شریف کو اقتدار سے محروم کردیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، آئندہ انتخابات میں جسے بھی عوام منتخب کرے ہم اسے قبول کریں گے ہم ووٹ نہیں مانگ رہے عوام حقائق پر فیصلہ کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button