وفاقی کابینہ کا انتخابات کیلیے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے بجائے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز دینے کے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ شرکا نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button