کراچی بلدیاتی انتخابات؛ پی پی پی کی پہلی، جماعت اسلامی دوسری، پی ٹی آئی کی تیسری پوزیشن

کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے 235 میں سے 170 یوسیز کے نتائج جاری کردیے جن کے مطابق پیپلز پارٹی اول، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 80 چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 49 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی ہے جس نے 29 یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کیں۔

مسلم لیگ ن 6، جے یوآئی اور آزاد امیدوار دو دو، تحریک لبیک ، مہاجر قومی موومنٹ ایک ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

65 یوسیز کے نتائج آنے باقی ہیں۔ 10 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

کراچی کی طرح حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں بھی پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ضلع کی تین ہزار سے ایک سو ایک نشستوں میں سے پیپلز پارٹی ایک ہزار 34 نشستیں حاصل کرکے سرفہرست ہے۔

اسی طرح موصولہ دیگر جماعتوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 126 نشستوں کے ساتھ دوسرے، جماعت سلامی 111 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس 15 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گیارہ نشستیں اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے 8 نشستیں حاصل کیں جب کہ آزاد امیدوار بھی چھائے رہے اور انہوں ںے 92 نشستیں حاصل کرلیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button