چوری کے پیسے سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا تو پھر میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ہماری پارٹی کے پاس پورے نمبرز ہیں اس لیے چوری کے پیسے سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا تو پھر میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔
عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پنجاب ضمنی انتخابات کرایا انہیں سزا دینی چاہیے کیونکہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ جتنا پیسا پنجاب ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سکندر سلطان جیسا بدیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، الیکشن میں 163 طریقے ہیں دھاندلی کے ای وی ایم سے 130 ختم ہوجاتے ہیں،