غریب اور امیر کیلئے قوانین کی تفریق سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کیلئے علیحدہ قوانین قوموں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں پھلتی پھولتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے پہلے روز بین الاقوامی اسلامک سکالرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی، جس میں نوجوان نسل کو بنیادی قرآن پاک کی تعلیمات کو اولین ترجیح بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول ﷺ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جن کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، اسی وجہ سے ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ آپ ﷺ کی مثالوں کو بنیاد بنا کر ان پر عمل کرنے سے ہی خوش حالی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے قوموں کی تباہی کی وجہ غریب اور امیر ممالک کے علیحدہ قوانین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کو ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر چلنا ہوگا جو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 2 اصولوں کی بنیاد پر ہونے والی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں کیونکہ وہی معاشرے ہمیشہ پھلے پھولے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button