ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے، شہبازشریف
لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کےانتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی بدترین معیشت، ناقص حکمرانی، روپے کی قدر میں کمی اور عدم استحکام حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔