ملک بھر میں آج یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

ملک بھر میں آج قومی وملّی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا جائے گا۔

یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پار میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے،23مارچ کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا۔
نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شان دار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں کیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل بھی کی۔

تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں ٹھنڈک ہوگئی اور درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موسم کی صورت حال کے پیش نظر یوم پاکستان کے موقعے پرہونے والی پریڈ 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button