شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے‘۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button