پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر داخلہ کی قیادت میں 9 رکنی ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی ہوئے۔ دوطرفہ مذاکرات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

مذاکرات میں پاک ایران بارڈر پر فینسنگ کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی، اور غیر قانونی انسانی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور زائرین کو سہولیات دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button