تیل کی خریداری کے معاملے پر روسی وفد کا جلد دورۂ پاکستان کا امکان

اسلام آباد: روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو سے وفد جنوری میں پاکستان پہنچے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریداری سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکر ٹری پٹرولیم شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق روسی وفد میں آن لائن روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔
دوران اجلاس روسی حکام نے انیس اور بیس جنوری کو تیل کی خریداری سے متعلق مزید بات چیت کے لیے پاکستان آمد کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button